گجرات :ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہو نے لگا

گجرات :ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہو نے لگا

گجرات(نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈینگی سرویلنس میں کوتاہی برتنے والے افسروں و اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

 کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے پر مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں، ڈینگی کے مریضوں میں اصافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، گجرات میں 17 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر شاہد مگسی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد،ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ایاز ناصر، دیگر افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت اور لائیڈ ڈیپارٹمنٹس ہاٹ سپاٹ کی کڑی نگرانی کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گجرات اور تمام میونسپل کمیٹیوں کا عملہ متحرک رہے اور کسی جگہ پانی نہ کھڑا ہونے دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں