محلہ شادمان ٹاؤن سلطان طبیہ کالج روڈ پربجلی تاریں گزارنے پراحتجاج

محلہ شادمان ٹاؤن سلطان طبیہ کالج  روڈ پربجلی تاریں گزارنے پراحتجاج

گوجرانوالہ،(سٹی رپورٹر ) گیپکو ملازمین نے صنعت کار کو خوش کرنے کیلئے شہری آبادی میں الیون کے وی کی تاریں بچھانے کیلئے۔۔

 پرائیویٹ آدمی کام پر لگا دیئے جس پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ شادمان ٹاؤن سلطان طبیہ کالج روڈ میں گیپکو ملازمین ایک فیکٹری کو الیون کے وی کنکشن کیلئے شہری آبادی کے اوپر تاریں گزار رہے ہیں، اہل علاقہ کی جانب سے اعلیٰ حکام کو درخواستیں دینے کے باوجود گیپکو ملازمین اپنی مشنیری دے کر پرائیویٹ بندوں کے ذریعے یہ کام کروا رہے ہیں، اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں