ڈینگی و روڈ سیفٹی بارے بچوں اور سٹاف کی تربیتی ورکشاپ

ڈینگی و روڈ سیفٹی بارے بچوں اور سٹاف کی تربیتی ورکشاپ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ڈینگی اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے بچوں اور سٹاف کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔

 ورکشاپ کا انعقاد پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ، ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ کے اشتراک سے کیا گیا ،ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو محمد احمد چیمہ ، ڈسٹرکٹ میڈیکل انٹامالوجسٹ خالد اقبال انجم ، سینئر انسپکٹر موٹر وے محمد علی شیرازی اور طاہر خورشید نے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی،بچوں اور سٹاف کو ڈینگی سے متاثرہ افراد کی علامات اور احتیاطی تدابیر،علاج اور اقدامات کے حوالے سے آگہی دی گئی اور موٹر وے پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین اور حادثات سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا گیا ، ورکشاپ کے دوران بچوں سے مختلف پریکٹیکل گروپ ورک بھی کروایا گیا جس کا مقصد بچوں کے استعداد کار کو بڑھانا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں