محکمے جاری ترقیاتی سکیمیں مقررہ وقت میں مکمل کریں :ڈی سی

محکمے جاری ترقیاتی سکیمیں مقررہ وقت میں مکمل کریں :ڈی سی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیرصدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام( ADP) 2023-24 کی جاری سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں 148 ایجوکیشن کی سکیموں کے علاوہ سپورٹس۔۔۔

 سپیشل ہیلتھ کیئر، ایجوکیشن سیکٹر، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، پاپولیشن ویلفیئر، واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن، سوشل ویلفیئر، ویمن ڈویلپمنٹ، لوکل گورنمنٹ، روڈز، پبلک بلڈنگز، اربن ڈویلپمنٹ، فشریز، ریسکیو 1122، تحفظ ماحولیات، انہار اور دیگر محکموں کی 118 سکیموں کا جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ تمام محکمے جاری سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی سکیم میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال نہ کیاجائے ،متعلقہ محکموں کے افسر اپنی سکیموں کو خود چیک کریں تا کہ تعمیراتی کام حکومتی گائیڈ لائن اور ٹائم لائن میں مکمل ہو سکیں ۔ شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بتایا کہ اے ڈی پی 2023-24 کے 118 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور اب تک جاری سکیموں کے لیے 09 ہزار 7 سو 74 ملین مختص فنڈز میں سے 4 ہزار 5 سو 18 ملین متعلقہ محکموں کو جاری کیے گئے ہیں۔ اب تک 1135 ملین خرچ کئے گئے ہیں، فنانشل ( مالی اخراجات) کی پیش رفت 25 فیصد اور موقع پر (فزیکل پراگریس) 51 فیصد ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2023-24 کے منصوبوں کے لئے جاری فنڈز کو جلد خرچ کرنے اور مقررہ وقت پر ان سکیموں کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں