کبڈی کپ:وی سی گجرات یونیورسٹی ڈاکٹرمشاہدانور نے 10ہزارکیش انعام دیا

کبڈی کپ:وی سی گجرات  یونیورسٹی ڈاکٹرمشاہدانور نے 10ہزارکیش انعام دیا

گجرات (سٹی رپورٹر)وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر مشاہد انور اور چیئرمین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن چودھری افتخار احمد مٹو نے چودھری ظہور الٰہی سٹیڈیم گجرات میں منعقد ہونے والے سرسبز پاکستان کبڈی کپ کے تیسرے روز شرکت کی جہاں پر جنرل سیکرٹری کبڈی فیڈریشن رانا سرور اور چودھری علی ابرار جوڑا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

 پھولوں کے ہار پہنائے اور کھلاڑیوں سے فرداً فرداً تعارف کرایا ۔ چودھری افتخار احمد مٹو کی طرف سے اسلام آباد ٹیم کو کامیابی پر 11ہزار روپے اور گجرات کی ٹیم کو 10 ہزار روپے کیش انعام بھی دیا جبکہ ضلع کونسل کے چیف آفیسر فیاض وڑائچ کی طرف سے بھی کھلاڑیوں کو کیش پرائز دیئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں