15سالہ بھتیجی کو زیادتی کانشانہ بنانیوالے مجرم کوسزائے موت

15سالہ بھتیجی کو زیادتی کانشانہ بنانیوالے مجرم کوسزائے موت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) 15سالہ بھتیجی کوایک سال تک زیادتی کانشانہ بنانیوالے مجرم کو سزائے موت کاحکم دیدیاگیا ۔

 ایڈیشنل سیشن جج محمد الطاف نے 63 سالہ تایا کے خلاف 15 سالہ بھتیجی مسکان سے زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محبوب علی کو سزائے موت، 10 لاکھ معاوضہ اور 2 لاکھ جرمانہ کا حکم سنایا گیا ۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ بھتیجی کے ساتھ زیادتی اور اسے حاملہ کرنے والا مجرم کسی قانونی رعایت کا مستحق نہیں ہے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مجرم کی زیادتی سے 15 سالہ بھتیجی مسکان کو ایک بچہ ہوا جو ایک ماہ بعد انتقال کر گیا تھا ۔ مجرم نشہ آور سردائی پلا کر بھتیجی کو بے ہوش بھی کرتا تھا ۔ عدالت کے حکم پر پولیس نے محرم کو سزا بھگتنے کیلئے سنٹرل جیل بھجوا دیا۔مجرم کے خلاف تھانہ اروپ میں 21 ستمبر 2021 کو مقدمہ درج ہوا تھا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں