شازیہ فرید کی پارٹی کے لیے خدمات لازوال : افتخار احمد بٹ

شازیہ فرید کی پارٹی کے لیے  خدمات لازوال : افتخار احمد بٹ

وزیرآباد(نا مہ نگار)شازیہ فرید کی پارٹی کے لیے خدمات لازوال اور وہ گوجرانوالہ ریجن میں ورکرز کی آواز ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما افتخار احمد بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔۔

انہوں نے کہا کہ پیر غلام فرید اور سابق پارلیمانی سیکرٹری و سابق ایم این اے شازیہ فرید میاں برادران کے بے لوث ساتھی اور جانثار رہے ہیں اور شازیہ فرید اب تک سیسہ پلائی دیوار کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑی ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں