پیاز، گیس ، مرغی ،دالیں سب مہنگی ،سفید پوش طبقہ پس گیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مہنگے پیاز، گیس کی بڑھتی قیمتیں جبکہ مرغی وچھوٹے بڑے گوشت سفید پوش کیلئے خواب بن کر رہ گیا، مرغی کا گوشت 570 روپے ، گھی 560روپے ، پیاز 150 روپے کلو ،بڑا گوشت 900روپے کلو، چھوٹا گوشت 1800 روپے ، چاول 350روپے کلو، آٹا 175روپے ، چینی 150روپے۔۔۔
دالیں کے من مانے ریٹ سمیت ضروریات اشیا آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ملک میں مہنگائی بڑھنے کی رفتار گولی سے بھی تیز جبکہ مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا ۔ ضلعی انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام، جبکہ رہی سہی کسر دکاندار نے خود ساختہ اور من مانے ریٹ مقرر کرکے پوری کردی۔ حکومتی اعلانات کے بعد پرائس لسٹیں دکانوں سے غائب، چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں نے خود ساختہ جعلی ریٹ لسٹیں لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ۔