کارسرکار میں مداخلت،گیپکو ملازمین پر فائرنگ کرنیوالے پر مقدمہ

کارسرکار میں مداخلت،گیپکو ملازمین  پر فائرنگ کرنیوالے پر مقدمہ

کامونکے (تحصیل رپورٹر)کارسرکار میں مداخلت اور گیپکو ملازمین پر فائرنگ کرنے والے شخص پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔۔

۔گذشتہ روز گیپکو ٹیم بل کی عدم ادائیگی پر واہنڈو کے قاسم چوہان کا میٹر بجلی کاٹنے گئی تو اُس نے طیش میں آکر کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے واپڈا ٹیم پر فائرنگ کردی جس پر ملازمین نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں