برطانیہ کی جانب سے گجرات میوزیم کیلئے نوادرات کا تحفہ

برطانیہ کی جانب سے گجرات میوزیم کیلئے نوادرات کا تحفہ

گجرات( نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )ہیڈ آف کمیونیکیشن برٹش ایمبیسی ٹام ہائڈ نے گجرات میوزیم کا دورہ کیا۔۔۔

 کوآرڈی نیٹر ٹو ڈی سی گجرات مبین الرحمن ٹورازم، مقامی صحافی عامر بیگ،گجرات میوزیم سے یحیٰ سکندر،محمد ندیم، طیب، ابراہیم، عثمان علی، محمد اسحق، محمد ثوبان، معیزالاسلام بھی ہمراہ تھے ، ٹام ہائڈ نے گجرات میوزیم میں قائم مختلف گیلریز کا جائزہ لیا اور گجرات میوزیم کو 1600 سال پرانے نوادرات بطور تحفہ پیش کئے جن میں کھلونے ، مورتیاں، برتن شامل ہیں، انہوں نے گجرات میوزیم میں قائم نئی گیلری کا افتتاح بھی کیا، اپنے دورہ کے موقع پر ٹام ہائڈ نے کہا کہ پاکستان تاریخی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے ، پاکستان میں بیش قدر قیمتی نوادرات، ورثہ اور ایک دلکش ثقافت موجود ہے ، اپنے قیام کے دوران پاکستان کے تاریخی مقامات، ثقافتی ورثہ کا بغور مشاہدہ کیا ہے، پاکستان کے نوادرات پاکستان کو لوٹا رہے ہیں یہ پاکستان کا ورثہ ہے اور پاکستان میں ہی موجود رہے گا، دورہ کے اختتام پر انہوں نے میوزیم انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں