گوجرانوالہ ،وزیرآباد: 75پتنگ فروش وپتنگ باز گرفتار

گوجرانوالہ ،وزیرآباد: 75پتنگ فروش وپتنگ باز گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ اور وزیر آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے پتنگ بازی کیخلاف 75مقدمات کا اندراج کر کے 4 پتنگ فروش،2 پتنگ مینوفیکچرراور۔۔۔

 69پتنگ باز گرفتار کر کے ملزموں کے قبضہ سے 6ہزار سے زائد مختلف رنگوں کی پتنگیں اور سینکڑوں ڈور کی گوٹیں برآمد کرلیں ۔دورانِ تفتیش پتنگ فروشوں اور پتنگیں بنانے والوں نے انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے اس دھندے میں ملوث ہیں اور بسنت کے قریب آتے ہی بڑے پیمانے پر مال خرید کر لاتے ہیں اور پتنگیں اور ڈور بنا کر مختلف علاقو ں میں سپلائی کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں