پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے نوجوان کے مسائل حل کرنا ہونگے :جاوید بٹ

پنجاب کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے نوجوان  کے مسائل حل کرنا ہونگے :جاوید بٹ

گجرات (سٹی رپورٹر ، نا مہ نگار)پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر مریم نوازشریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 مسلم لیگ (ن) کے سابق سٹی صدر اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کی یوتھ سے جتنا تعلق جوڑیں گی اتنا وہ پنجاب کو آگے اور ترقیاتی یافتہ بنانے میں کامیاب ہوں گی ،نوجوانوں کو یقین دلانا ہو گا کہ ہم آپ کے مسائل حل کریں گے ، مفت تعلیم دینا پڑے گی، وظائف کے ذریعے بیرون ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے ہوں گے ،ہیلتھ کارڈ سے غریب کا علاج کرنا ہو گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں