راہوالی:بس کنڈیکٹر نے اینٹ مارکر مسافر کا سر پھوڑ دیا

راہوالی:بس کنڈیکٹر نے اینٹ مارکر مسافر کا سر پھوڑ دیا

راہوالی(نمائندہ دنیا )بس کنڈیکٹر اورمسافر کے مابین جھگڑا ،کنڈیکٹر نے اینٹ مار کر مسافر کا سر پھاڑدیا جس وہ زخمی ہوگیا دوپہر دو بجے کے قریب گوجرانوالہ سے بس راولپنڈی جارہی تھی کہ پنڈی بائی پاس سے نامعلوم مسافر راہوالی اترنے کے لیے سوار ہوا۔

 راہوالی پہنچنے پر کنڈیکٹر وقاص علی ساکن فتومنڈ نے اسے نہ اتارا جس پر دونوں کے مابین جھگڑا ہوگیا جھگڑتے ہوئے دونوں نیچے اتر آئے بس کنڈیکٹر وقاص نے سڑک پرپڑی اینٹ اٹھا کر مسافر کے سر پر زور سے ماردی جسکے نتیجے میں نامعلوم سوار شدید زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، کنڈیکٹر وقاص کو تھانے لے گئی جبکہ نامعلوم سوار اندراج مقدمہ کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے سول ہسپتال گوندلانوالہ چلا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں