اے ڈی سی ریونیوکاسبزی و پھل منڈی کھیالی کا دورہ

اے ڈی سی ریونیوکاسبزی و پھل منڈی کھیالی کا دورہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مطاہر امین حیات وٹو کا سبزی و پھل منڈی کھیالی کا دورہ، بولی کے ۔۔

عمل کا جائزہ لیا، مارکیٹ کمیٹی حکام سے پھلوں اور سبزیوں کی طلب، رسد اور گوجرانوالہ سمیت ڈویژن کے دیگر اضلاع میں قیمتوں میں فرق بارے بریفنگ لی، انہوں نے سبزی منڈی میں راستے میں سبزیاں اتارنے اور منڈی میں ٹریفک بہائو میں خلل کا سبب بننے والے آڑھتیوں کو وارننگ جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی حکام کو سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی و ستھرائی کے ساتھ ساتھ تمام پھڑیہ شاپس پر پھلوں سبزیوں کے ریٹس نمایاں جگہ پر آویزاں کروانے کی ہدایت کی، عملدرآمد نہ کرنے والوں پرجرمانہ عائد کرنے کا بھی حکم دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں