علی پور چٹھہ :دودھ اور دہی 30سے 50روپے کلو مہنگا

علی پور چٹھہ :دودھ اور دہی 30سے 50روپے کلو مہنگا

جامکے چٹھہ (نامہ نگار)رمضان المبارک میں شیر فروشوں نے سرکاری ریٹ لسٹ ہوا میں اڑادی ،دودھ 200جبکہ دہی 230 روپے میں فروخت ہونے لگا ۔

علی پور چٹھہ میں سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق دودھ 170 جبکہ دہی 180 روپے ہے مگر دکاندار دودھ 200اور دہی 230روپے کلو فروخت کررہے ہیں۔ریلوے روڈ مین بازار ،مدینہ چوک میں موجود دکانداروں نے آپس میں گٹھ جوڑ کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ۔ شہریوں نے کمشنر وڈپٹی کمشنر سے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لینے اور سرکاری نرخوں پر عوام کو دودھ اور دہی دلوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں