تتلے عالی: کار سواروں سے ناجائز اسلحہ برآمد

تتلے عالی: کار سواروں  سے ناجائز اسلحہ برآمد

تتلے عالی(نامہ نگار ) پٹرولنگ پولیس نے کار سواروں سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔ پٹرولنگ پوسٹ گھمن والا پل نہر پر ناکہ بندی کرکے۔۔۔

 شیخوپورہ سے آنے والی کار نمبر جی اے ایس1269کے ڈرائیور فرمان علی سکنہ نوشہرہ ورکاں سے ایک 9 ایم ایم پسٹل تین میگزین اور13گولیاں برآمد کرلی گئیں جبکہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے فیصل شہزاد سکنہ چک جھمرہ سے ایک پسٹل30بور،تین میگزین اور20گولیاں کمر بیلٹ برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں