کنجاہ میں ضمنی الیکشن شفاف نہیں ہوگا:ڈاکٹرطارق سلیم

 کنجاہ میں ضمنی الیکشن شفاف نہیں ہوگا:ڈاکٹرطارق سلیم

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات کے حلقہ کنجاہ کے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی دھجیا ں اڑائی جارہی ہیں ایک امیدوارکے ساتھ لاڈلوں جیسا دوسروں کے ساتھ سوتیلا سلوک کیوں، صوبائی الیکشن کنجاہ کے حلقے میں شفاف نہیں ہونگے۔۔۔

ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے اپنے بیان میں کیا، وہ حلقہ پی پی32میں مختلف شخصیات سے حافظ اقبال امیدوارصوبائی اسمبلی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ملاقات کررہے تھے ۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ باربارمسلط ہونیوالے خاندان جوجوتوں میں دال بانٹ رہاہے اسی خاندان کو سرکاری مشینری کے ذریعے لوگوں کی گردنوں پر سوارکرنے کاعمل جاری ہے جو عوامی ہمدردی کی بجائے نفرت کوپھیلانے کاسبب بن رہاہے ،الیکشن کمیشن کی قومی الیکشن میں بے بسی ،عوامی مینڈیٹ کی پامالی کازخم ابھی مندمل نہیں ہوا کہ ضمنی الیکشن میں بھی ڈھونگ نئے سرے سے رچانے کی تیاری جاری ہے ،گجرات کے عوام مکافات عمل سے گزرنے اوراﷲ کی لاٹھی کے بے آواز ہونے کاعمل اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ حافظ اقبال کانشان ترازو ہے وہ پڑھالکھاباکردارسنجیدہ قیادت ہے ، عوام آزمائے ہوئے لوگوں کومسترد کرکے ترازو کوکامیاب کرائیں،حافظ اقبال حلقہ پی پی32کے عوامی نمائندہ شمارہونگے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں