ڈسکہ میں اشیاء خورو نوش کے من مانے ریٹ مقرر

ڈسکہ میں اشیاء خورو نوش کے من مانے ریٹ مقرر

موترہ(نامہ نگار ) ڈسکہ اوراسکے گردو نواح میں د کانداروں نے اشیاء خورو نوش کے من مانے ریٹ مقرر کردئیے غریب فاقوں پر مجبور ہو گئے ۔

سبزی، گوشت، پھل، دالیں وغیرہ غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئیں، علاقہ مکینوں نے بتایاکہ د کانداروں نے خود ساختہ مہنگائی کررکھی ہے علاقہ بھرمیں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے کھانے پینے کی تمام اشیاء اس قدر مہنگی ہوچکی ہیں جس سے لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ۔ملاوٹ شدہ اورناقص خوراک کھانے سے علاقہ مکین موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں، مریضوں کی وجہ سے ہسپتالوں میں بھی رش بڑھ گیاہے، سبزی مالکان ریٹ لسٹ سے ہٹ کر سبزی فروخت کررہے ہیں،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں