45 ڈیلی ویجز نابینا ملازمین کے واجبات ادا کرنیکی ہدایت

45 ڈیلی ویجز نابینا ملازمین کے واجبات ادا کرنیکی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )مختلف سرکاری محکموں میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے 45 نابینا ملازمین کی تنخواہیں ( واجبات) فوری ادا کرنے اور انہی محکموں میں کام جاری رکھنے کی ہدایات کردی گئیں۔۔۔

 ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ نے اجلاس کی صدارت کی جس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس عثمان سکندر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حنا بخاری، سی ای او ایجوکیشن خالد جاوید ، تحصیلدار صدر میاں نذیر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر و نمائندے شریک تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شبیر حسین بٹ نے کہا کہ نابینا ملازمین کے حقوق کا تحفظ حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے ، تمام محکمے ملازمین کی سابق تنخواہوں کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں۔ جو ملازمین پہلے سے کام کررہے ہیں انہیں حکومتی احکامات کے مطابق وہیں برقرار رکھا جائے ۔ اس سلسلہ میں تمام محکمے عملدرآمد رپورٹ ڈپٹی کمشنر دفتر کو ارسال کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں