گجرات:ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے خالد اصغر گھرال کی جانب سے روٹی کی قیمتوں کا جائزہ

گجرات:ڈپٹی کمشنر اور  ایم پی اے خالد اصغر گھرال کی  جانب سے روٹی کی قیمتوں کا جائزہ

گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے چیئرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی گجرات / ممبر صوبائی اسمبلی خالد اصغر گھرال اور اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں نان بائیوں اور روٹی تنوروں کا اچانک دورہ کیا۔

 اور روٹی و نان کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع بھر میں روٹی اور نان کے نئے نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جارہا ہے ، گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ گجرات کی جانب سے 130مقامات پر انسپکشن کی گئی خلاف ورزی کے مرتکب 62افرادپر 1 لاکھ 69 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں