حافظ آباد:تندور مالکان نے چھاپوں کے بعد روٹی فروخت کرنا بند کردی

حافظ آباد:تندور مالکان نے چھاپوں  کے بعد روٹی فروخت کرنا بند کردی

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار )حافظ آباد میں سستی روٹی اور نان فروخت کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے ۔

متعدد ہوٹلوں اور تندور مالکان نے چھاپوں کے بعد روٹی فروخت کرنا بند کردی۔ چھاپوں کے بعد متعد ہوٹلوں اور تندوروں سے روٹی اور نان نایاب ہوگئے ہیں اورجہاں پر روٹی اور نان مل رہے ہیں وہ نہایت ہی غیر معیاری اور نہ کھانے کے قابل ہیں جس سے شہری پریشان ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ تندوراور ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں سستا آٹا فراہم نہیں کیا جاتا وہ روٹی اور نان کیسے سستا کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں