منڈیکی گورائیہ:تکرار پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے سے ایک شخص زخمی

منڈیکی گورائیہ:تکرار پر پٹرول چھڑک  کر آگ لگانے سے ایک شخص زخمی

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )معمولی تو تکرار پر پانچ ملزموں نے پٹرول چھڑک کر ایک شخص کو جلا دیا، نواحی گاؤں ٹھکرکے کا ۔۔

عبدالرزاق گزشتہ روز اپنے گاؤں میں عاطف کی د کان پر گیس سلنڈربھروانے کیلئے گیاتو اس کی تکرار عاطف ،ارشد ،یشفاع مسیح اور دو نامعلوم سے ہوگئی جس پر ملزموں نے عبدالرزاق پر پٹرول چھڑک دیاجس کے نتیجہ میں آگ لگنے سے اس کا منہ ،سر پیٹ وغیرہ جل گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں