خدمت سنٹرڈسکہ،کریکٹرسرٹیفکیٹ نہ ملنے سے سائلین پریشان

خدمت سنٹرڈسکہ،کریکٹرسرٹیفکیٹ نہ ملنے سے سائلین پریشان

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگارکوڈنمبر )خدمت سنٹرڈسکہ میں جمع ہونیوالے کریکٹرسرٹیفکیٹ کئی کئی ماہ بعد ملنے پر ویزا اور ۔۔

نوکری اپلائی کرنیوالوں کو مشکلات کاسامنا، اعلیٰ حکام نوٹس لیں، سائلین کی دہائی، ڈی ایس پی ڈسکہ آفس کیساتھ ملحقہ خدمت سنٹر ڈسکہ میں ویزا اور نوکری اپلائی کیلئے سائلین کریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے آتے ہیں ،سائلین کی طرف سے پیسے جمع کر انے کے باوجود ان کے کریکٹرسرٹیفکیٹ بروقت گھروں میں نہیں پہنچ پاتے اور کئی کئی ماہ بعد سائلین کے گھروں میں کریکٹر سرٹیفکیٹ پہنچنے پر نوکری اور ویزا اپلائی کرنیوالے سائلین کو مشکلات کاسامنا کرناپڑتا ہے اور بعض دفعہ تو نوکری اور ویزہ کا وقت ختم ہونے کے بعد کریکٹرسرٹیفکیٹ سائلین کے گھروں میں پہنچتے ہیں جو ان کے کسی کام کے نہیں رہتے ۔ سائلین نے بتایاکہ اگر خدمت سنٹر ڈسکہ میں اس بارے شکایت لیکرجائیں توانچارج خدمت سنٹر ڈسکہ شکیل احمد ساہی اور عملہ ایک نہیں سنتا اور الٹا باتیں سنانے لگ پڑتا ہے ۔ رابطہ کرنے پرخدمت سنٹر ڈسکہ والوں نے بتایاکہ ہمارا کام کریکٹر سرٹیفکیٹ بنانا ہے لوگوں کے گھروں میں پہنچانا نہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں