لدھیوالہ وڑائچ:گرین بیلٹ پر کوڑے سے قیمتی پو دے ضائع

لدھیوالہ وڑائچ:گرین بیلٹ پر کوڑے سے قیمتی پو دے ضائع

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )کوٹ اسحاق کے مکینوں نے حافظ آباد روڈ پر بنی گرین بیلٹ میں لگے قیمتی پودے کوڑا پھینک کر ضائع کر د ئیے ۔۔۔

 ترجمان میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کاکہنا ہے کہ عملے کی کمی ہے اس لئے گلی محلوں میں کوڑے والے ڈرم نہیں رکھ سکتے ۔ تفصیل کے مطابق عالم چوک سے کوٹ اسحاق تک سڑک کے درمیان بنائی گئی گرین بیلٹ پر خوبصورتی کیلئے سینکڑوں پودے لگائے گئے ہیں جنہیں گلہ یونین کونسل اور گلہ گلاں والا کے مکینوں نے گرین بیلٹ پر کوڑا پھینک کر ضائع کر دیا ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے کوڑے والے ڈرم نہیں رکھے گئے جس کی وجہ سے ہم کوڑا گرین بیلٹ پر پھینک دیتے ہیں ۔دوسری جانب میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس عملے اور مشینری کی کمی ہے جس کی وجہ سے ہم نے اپنی حدود میں کوڑے والے ڈرم نہیں رکھے کیونکہ وہ خالی نہیں ہو پاتے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گھروں سے نکلنے والے کوڑے کرکٹ کیلئے گلی محلوں میں ڈرم لگوائے جائیں تاکہ حافظ آباد روڈ پر کچرا نہ پھینکا جائے اور اس کی خوبصورتی برقرار رہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں