سیالکوٹ:کمسن طالبہ سکول وین تلے آ کر جاں بحق

سیالکوٹ:کمسن طالبہ سکول  وین تلے آ کر جاں بحق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کمسن طالبہ گاڑی کے نیچے آکرجاں بحق ہو گئی ۔

تھانہ صدر پسرور کے علاقہ سوجووالی میں 6سالہ آیت عمران سکول وین سے میں بیٹھنے لگی توپاؤں پھسلنے کے باعث ٹائر کے نیچے آکر کچلی گئی ،ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی۔ تھانہ صدرپسرورنے لاش لواحقین کے حوالے کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں