لدھیوالہ وڑائچ:سرکاری ڈسپنسری کی چھت گر گئی

لدھیوالہ وڑائچ:سرکاری  ڈسپنسری کی چھت گر گئی

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )مغل چک میں سرکاری ڈسپنسری کی قدیم چھت گر گئی ،بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ مغل چک میں واقع سرکاری ڈسپنسری سو سال سے زائد پرانی عمارت میں قائم تھی اور ڈاکٹر کی تعیناتی کے باوجود غیر حاضر رہنے پر اسے تالا لگا دیا گیا تھا جس کی چھت گزشتہ روز گر گئی ،اہل دیہہ نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ڈسپنسری کو کسی محفوظ عمارت میں منتقل کیا جائے اور ڈاکٹر سمیت دیگر عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں