وزیرآباد:سول ہسپتال میں سہولیات کا فقدان،مریض خوار

وزیرآباد:سول ہسپتال میں سہولیات کا فقدان،مریض خوار

وزیرآباد(نامہ نگار)سول ہسپتال وزیرآباد کی انتظامیہ عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام،شہری پرائیویٹ معالجین سے مہنگے علاج کروانے پر مجبور ، الٹراساؤنڈ کی سہولت بند ، ٹیسٹوں کی سہولت ناکافی ہونے سے پرائیوٹ بیرونی لیباٹریوں کی چاندی ہو گئی۔

انسولین ناپید ہونے سے شوگر کے مریض رل گئے ۔او پی ڈی کے مریضوں کیلئے ہسپتال میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے انجمن بہبودی مریضاں 250 سے زائد مریضوں کا روزانہ فری ادویات کی فراہمی کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے ۔ہسپتال میں گائنی شعبے کے 24 گھنٹے فعالیت کے تمام دعوے دھرے رہ گئے ۔غریب نادار افراد قرض اٹھاکر ڈلیوری کیسز پرائیوٹ کلینکس ، ہسپتالوں سے کروانے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، صوبائی وزیر صحت کی ہسپتال کے انتظامی امور اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو بہتر کرنے کی جانب توجہ مرکوز کراتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں