فوڈ اتھارٹی کی جعلی ٹیمیں متحرک ، نوسر بازرقم بٹورنے لگے

فوڈ اتھارٹی کی جعلی ٹیمیں متحرک ، نوسر بازرقم بٹورنے لگے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعلی ٹیمیں متحرک ،نوسر باز ریسٹورنٹ ،ہوٹلز اور بڑے برے سٹورز پر جا کر میڈیکل ،ٹریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر شہریوں سے رقم بٹورنے لگے ۔

ابتک متعد کیس فوڈ اتھارٹی کو موصول۔ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نام پر نوسر باز متحرک ہوئے ہیں ۔جو شادی ہالز ،ریسٹورنٹ ،ہوٹلز ،بیکری ،کریانہ سٹور اور پکوان سنٹرزپر جا کر میڈیکل سرٹیفکیٹ چیک کرتے ہیں اور سرٹیفکیٹ بنوانے کی رقم لی جاتی ہے ۔جبکہ بعض جگہوں پر فوڈ اتھارٹی کا نمائندہ بن کر فون کالز کر کے ٹریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ وصول کرنے کی فیس مانگی جاتی ہے ۔شہریوں کو جاز کیش سے رقم وصول کی جاتی ہے ۔ابتک ایسے متعدد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق پہلے تو جو فیس ہے وہ صرف فوڈ اتھارٹی کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی ہے جاز کیش سے کسی بھی طرح کا جرمانہ یا فیس نہیں لی جاتی۔فوڈ اتھارٹی کا عملہ اگر کسی جگہ جاتا ہے تو باقاعدہ پہلے نوٹس دیا جاتا ہے اوردفتر سے رابطہ کا کہا جاتا ہے ۔شہریوں کو اگر کوئی ایسی کال موصول ہوتی ہے تو فوراً فوڈ اتھارٹی میں رابطہ کریں تاکہ کنفرم ہوسکے کسی نوسرز باز کی طرف سے تو کال تونہیں کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں