گوجرانوالہ میں صارفین کے تحفظ کے عنوان پر سیمینار

گوجرانوالہ میں صارفین کے  تحفظ کے عنوان پر سیمینار

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احسان بھٹہ اورڈائریکٹر سی پی سی لاہور کے احکامات کے پیش نظر گوجرانوالہ میں صارفین کے تحفظ کے عنوان پر سیمینار کا اہتمام کیاگیا۔۔۔

جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومر کونسل گوجرانوالہ عاصم علی اعوان نے پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005، خاص طور پر صارفین کی شکایات کے آن لائن فائلنگ کے طریقہ کار اور اہمیت کے بارے میں لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کا مقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ ہے اور صارف اس قانون کے تحت اپنے ساتھ کسی بھی قسم کی نا انصافی پر قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں