لدھیوالہ:ڈاکوئوں کا شہری پر تشدد ،7لاکھ لوٹ لئے

لدھیوالہ:ڈاکوئوں کا شہری پر تشدد ،7لاکھ لوٹ لئے

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے حافظ آباد روڈ پر لدھیوالہ سٹی میں 4 کارسوار ڈاکوؤں نے رات گئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فرنچائز مالک الطاف کو گن پوائنٹ پر روک کر 7 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔۔۔

مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا، ڈاکو خوف و ہراس پھیلانے کیلئے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے ۔ علاوہ ازیں تھانہ اروپ کے علاقہ کوٹ اسحاق میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے سڑک کنارے کھڑے سمیع اللہ سے جھپٹا مار کر موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔ اہلیان لدھیوالہ وڑائچ نے علاقہ میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے احتجاج کرتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ سے اپیل کی کہ فرائض میں غفلت کرنے والے ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ سب انسپکٹر بہرام فرید گجر کو معطل کر کے کسی فرض شناس آفیسر کو تعینات کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں