علی پورچٹھہ:کار کی ٹکر ، سیکنڈ ایئر کا طالبعلم جا ں بحق

علی پورچٹھہ:کار کی ٹکر ، سیکنڈ ایئر کا طالبعلم جا ں بحق

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)تیز رفتار کار نے موٹر سا ئیکل سواروں کو کچل ڈالا ، سیکنڈ ایئر کا طالبعلم موقع پر جا ں بحق اور 7 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

علی پور چٹھہ کے نواحی ورپال چٹھہ کا رہا ئشی بارہویں جماعت کا طالبعلم19سالہ فضل اعجاز اپنے دوست محمد عثمان کے ساتھ موٹر سا ئیکل پر علی پور چٹھہ سے ورپال جا رہاتھا کہ سامنے سے آتی بے قابو کار انہیں کچلتے ہوئے بجلی کے پول سے جا ٹکر ائی جس کے نتیجہ میں بجلی کا پول ٹوٹ گیا اور فضل اعجاز موقع پر ہی جا ں بحق ہو گیا ۔کار بارات کے ساتھ جا رہی تھی جس میں دو مرد تین عورتیں اور دو بچے سوار تھے وہ بھی شدید زخمی ہوگئے ۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔حادثے میں جا ں بحق ہونے والا طالبعلم سابق ناظم ورپال یونین کونسل اعجاز احمد چٹھہ کا بیٹا تھا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں