ای فائلنگ سے غیر ضروری اخراجات کا خاتمہ ہوگا:ڈی سی

 ای فائلنگ سے غیر ضروری اخراجات کا خاتمہ ہوگا:ڈی سی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر دفتر میں پی آئی ٹی بی کی زیر تربیت ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی۔۔۔

 جس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے افسروں نے تمام محکموں کے افسروں کو ٹریننگ دی اور اس کے استعمال کے حوالے سے شکایات ، ڈاک ، محکمانہ لیٹرز ، انکوائریاں ، نوٹنگ کے حوالے سے تفصیلی طور پر طریقہ کار کا بتایا ۔ نمائندہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ محمد نوید اسلم اور ایس این اے ڈی سی دفترتنویر عباس نے بتایا کہ (ای-فاس) سسٹم سے ڈرافٹ، شکایات، درخواستوں کے تحت نہ صرف صوبائی حکومت سے متعلقہ فائلوں اور دیگر سرکاری امور کو فوری طورپر نمٹا یا جا سکے گا بلکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بدولت تمام ریکارڈ ہمہ وقت دستیاب ہوگا اوراس میں رد و بدل کا امکان بھی ختم ہو جائے گا۔ڈپٹی طارق قریشی نے کہا ہے کہ سرکاری امور کو نمٹانے کے سلسلہ میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم کا نفاذ گڈگورننس اور شفافیت کی جانب اہم قدم ہے  ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں