جماعت اسلامی کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیگی:ڈاکٹر طارق

جماعت اسلامی کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیگی:ڈاکٹر طارق

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے گزشتہ روز اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب کے زیراہتمام استعداد کیمپ میں خصوصی شرکت کی جہاں پر ناظم صوبہ تصورحسین کاظمی نے استقبال کیا۔

اس موقع پرڈاکٹرطارق سلیم نے نبی اکرم بحیثیت داعی اوراقامت دین کے موضوع پرجمعیت طلبہ کے ذمہ داران سے خصوصی خطاب کیا ۔ بعدازاں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں وسط اپریل سے جاری بارشوں کی وجہ سے 64 لاکھ ایکڑ پر کاشت کی گئی فصل بری طرح متاثر ہو ئی ہے۔ ،پنجاب حکومت نے 22 اپریل سے گندم خریداری شروع کرنا تھی، گندم خریداری میں تاخیر کے باعث کسان اپنی کاشت کی گئی گندم کو شہر کی سڑکوں پر بیچنے پر مجبور ہو گئے ہیں،جماعت اسلامی کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں