ڈویژن کی ریسکیو ٹیموں کے مابین فائر ریسکیو چیلنج کا انعقاد

ڈویژن کی ریسکیو ٹیموں کے مابین فائر ریسکیو چیلنج کا انعقاد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گوجرانوالہ ڈویژن کی ریسکیو ٹیموں کے مابین فائر ریسکیو چیلنج کا انعقاد ۔

 ریسکیورز کی فائر آپریشنل صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ کی زیر قیادت مقابلہ جات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں ڈویژن کے 6 اضلاع سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، منڈی بہالدین، حافظ آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس سلسلے میں مقابلہ جات کا آغاز ریسکیو ٹیم سیالکوٹ اور نارووال کے درمیان فائر ریسکیو چیلنج سے کیا گیا جو سیالکوٹ میں منعقد ہوا۔ ریسکیو سیالکوٹ کی ٹیم کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کی جبکہ نارووال ٹیم کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد نعیم کر رہے تھے ۔ مقابلہ جات میں بلڈنگ میں آگ لگنے کی صورت میں بروقت کارروائی کر کے بلڈنگ کی بلند عمارت/ چھت یا دھو یں میں پھنسے لوگوں کو بچانا، آگ پر قابو پانا اور زخمیوں کو بروقت ہسپتال منتقل کرنے کی مشق کا عملی نمونہ کر کے دکھایا گیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد کے ہمراہ ٹیم میں سٹیشن کوآرڈینیٹر محمد رضا اور عمران منور سلیمی، فیصل جاوید بھی شامل تھے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں