حکومت ناقص پالیسیوں کا غصہ کسانوں پر نہ اتارے :نذر چیمہ

حکومت ناقص پالیسیوں کا غصہ کسانوں پر نہ اتارے :نذر چیمہ

وزیرآباد(نامہ نگار)پنجاب حکومت کسانوں کا معاشی قتل کرنے پر اتر آئی ،زمیندار طبقہ حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سخت اذیت سے دوچار ہے پنجاب بھر میں کسان رہنماؤں کی گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔۔۔

جائز حقوق کیلئے کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رہنما جماعت اسلامی صدر کسان بورڈ ڈسٹرکٹ وزیرآباد نذر محمد چیمہ نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے لاہور کسان بورڈ کے صدر عبدالرشید منہالہ سمیت دیگر رہنمائوں کی گرفتاریوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ناقص پالیسیوں کا غصہ کسانوں پر نہ اتارے پورے سیزن کی محنت سے جب گندم کی فصل پک کر تیار ہوئی تو گورنمنٹ خریدنے کو تیار نہیں دوسری جانب خراب موسم اور بارشوں سے فصل خراب ہو رہی ہے کسان اس کشمکش میں ہے کہ فصل کاٹ بھی لے تو بیچے گا کہاں پر اس تمام تر صورتحال کا فائدہ مڈل مین اٹھا لے گا اور کسانوں کے ہاتھ کچھ نہ آئے گا۔ زمینداروں ظفر چیمہ اور فیصل محمود چیمہ نے کہا کہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ نگران دور میں دیگر ممالک سے کیوں گندم خرید کی گئی اب ہماری گندم کو خریدنے کیلئے حکومت لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ، ریٹ بھی کم ہو رہے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں