حکومت کسانوں کے ساتھ ظلم بند کرے :طارق گجر

حکومت کسانوں کے ساتھ ظلم بند کرے :طارق گجر

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)رہنما تحریک انصاف محمد طارق گجر ایم پی اے نے کہا کہ حکومت کسانوں کے ساتھ ظلم بند کرے ،کسان مکمل طور تباہ ہو چکا ہے۔۔۔

 حکومت سرکاری نرخوں پر گندم خریداری کو یقینی بنائے اور پُرامن احتجاج کرنے والے کسانوں کو فوری رہا کرے ،پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر اور دیگر ممبران کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آتی ہے ہمیشہ کیطرح کسانوں کے ساتھ دشمن پالیسی اختیار کرتی ہے ، اوپن مارکیٹ میں گندم کا ریٹ اس وقت 8 ہزار روپے فی بوری کے لگ بھگ ہے۔ کسان کے 8 ہزار روپے بوری گندم سے اخراجات پورے نہیں ہوتے پھر کسان اس گندم کا کیا کریںکیا، کسان کے لیے صرف یہی بہتر تھا کہ کسان اپنے ذاتی استعمال کے لیے گندم کو کاشت کرتا باقی دیگر اجناس کاشت کر لیتا آج یہ دھکے کھانے نہ پڑتے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں