پی ٹی آئی قائدین مقدمات میں سرخرو ہونگے :افضل چیمہ

پی ٹی آئی قائدین مقدمات میں سرخرو ہونگے :افضل چیمہ

وزیرآباد(نامہ نگار) پی ٹی آئی ملکی سیاست کی حقیقت اور سب سے بڑی جماعت ہے جس نے الیکشن میں واضح مینڈیٹ حاصل کیا جس پر ڈاکہ مارا گیا پوری قوم اور دنیا جانتی ہے کہ جنرل الیکشن تحریک انصاف نے ہی جیتا تھا۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما صدر ڈسٹرکٹ وزیرآباد افضل چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ تاریک رات کے بعد صبح ضرور ہوتی ہے جلد پی ٹی آئی کے قائدین پر بنائے گئے مقدمات اپنے انجام کو پہنچیں گے اور وہ سرخرو ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن انتظامیہ کے ذریعے لڑا گیا یہ جتنے مرضی مظالم کر لیں قوم صرف اور صرف پی ٹی آئی کو ہی ملک کی خیر خواہ جماعت سمجھتی ہے ۔ افضل چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی پی ڈی ایم پارٹ ٹو ہے جو ملک کو مہنگائی بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دے رہی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں