ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی قائم مقام ضلعی امیرجماعت اسلامی مقرر

ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی قائم مقام  ضلعی امیرجماعت اسلامی مقرر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی کو قائم مقام ضلعی امیرجماعت اسلامی مقرر کئے گئے ہیں۔۔۔

ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی نے ضلعی دفتر میں ایک سادہ تقریب میں حلف اٹھا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ اور غلبہ دین کی جدوجہد کر رہی ہے ، پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے مگر حکمرانوں کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں خط غربت سے نیچے زندگی بسرکرنے والوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے ،تمام مسائل کا حل صر ف اسلامی نظام کا نفاذ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں