زیر تفتیش سنگین مقدمات کو جلد میرٹ پر حل کرنیکی ہدایت

 زیر تفتیش سنگین مقدمات کو جلد میرٹ پر حل کرنیکی ہدایت

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ریجن بھر کے سی پی او/ڈی پی اوز اور پبلک پراسیکیوٹرز کے ساتھ ملاقات کی جس میں تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔

آر پی اونے کہاکہ پولیس اور پراسیکیوٹرز کے درمیان باہم رابطہ بہت اہم ہے ۔زیرِ تفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کرنے اور تفتیشی امور میں پائی جانے والی خامیوں کو دُور کرنے میں پراسیکیوشن برانچ کا کردار قابل ِتحسین ہے ۔ اُنہوں نے پراسیکیوٹرز کی طرف سے تفتیش کے امور میں مزید بہتری کے لئے دی جانے والی تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں