گیپکو سب ڈویژن نمبر 3 شکرگڑھ کے کئی ٹرانسفارمرز خراب

 گیپکو سب ڈویژن نمبر 3 شکرگڑھ کے کئی ٹرانسفارمرز خراب

شکرگڑھ، عیسی ٰچوک (تحصیل رپورٹر ، نامہ نگار ) گرمی بڑھتے ہی گیپکو سب ڈویژن نمبر 3 شکرگڑھ کے کئی اوور لوڈ ٹرانسفارمر خراب ہو گئے۔

افسران لمبی تان کر سو گئے اور اکثریت نے نمبر بند کر دئیے جبکہ جو نمبر آن ہیں ان سے کال ریسیو نہیں کی جا رہی، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،تفصیلات مطابق شکرگڑھ سب ڈویژن 3 کے دیہات بصرا جالا،ہینسوالہ جھنگی سمیت متعدد دیہاتوں کے ٹرانسفارمرز اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے خراب ہو گئے ہیں ، 8 ہزار کی آبادی والے گاؤں بصراجالا کی لائٹ 2 روز سے خراب ہے ، رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کمپلین کیلئے واپڈا افسروں کے نمبرز پر کالزکی گئیں مگر واپڈا افسروں کی اکثریت کے نمبر بند ہیں اور جو نمبرز آن ہیں ان سے کال وصول نہیں کی جا رہی،موقف کیلئے ایس ڈی او سب ڈویژن نمبر 3 اور ایکسین شکرگڑھ سے رابطہ کیاگیا اورانہوں نے بھی کال اٹینڈ نہیں کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں