گجرات:آئی ٹی یونیورسٹی،انڈسٹریل اسٹیٹ ٹو بنانیکا اعلان

گجرات:آئی ٹی یونیورسٹی،انڈسٹریل اسٹیٹ ٹو بنانیکا اعلان

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)چودھری شافع حسین کا گجرات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور انڈسٹریل اسٹیٹ 2 بنانے کا اعلان، گجرات میں بزنس فسیلیٹیشن سینٹر بھی بنے گا، انفراسٹرکچر کو بہتر اور نامکمل منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

 صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے ایوان صنعت و تجارت گجرات میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب میں کہا کہ گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی 15روز میں بحال کردی جائے گی، سرامک کالج کو بحال کرکے عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا، عالمی بنک کے تعاون سے گجرات کے سیورج کے نظام کو بہتر بنایا جائے گاصوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے یہ اعلانات ایوان صنعت و تجارت گجرات میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے نئی پالیسی لارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، کوشش ہے کہ پنجاب میں اسی سال سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ کا کارخانہ لگے ، صوبائی وزیر نے کہا کہ کاروباری برادری کے یورپی یونین اور دیگر ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ، انڈسٹریل اسٹیٹ 2 میں کاروباری افراد کو مکمل تیار پلاٹس فراہم کئے جائیں گے ، ۔شافع حسین نے پلاٹوں کی ریگولرائزیشن کے سرٹیفکیٹس صنعتکاروں میں تقسیم کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں