ملکی خوشحالی کیلئے کسان کا خوشحال ہونا ضروری:پیپلز پارٹی

ملکی خوشحالی کیلئے کسان کا خوشحال ہونا ضروری:پیپلز پارٹی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)حکومت سرکاری ریٹ پر گندم نہ خرید کر کسان دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے۔

حکمران ہوش کے ناخن لیں کسانوں کا معاشی قتل نہ کریں فوری طور پر کسانوں سے سرکاری ریٹ پر گندم خریدیں،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلز سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے سینئر نائب صدر الیاس نوید شہزاد ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد حنیف، نائب صدر سٹی افضال، انقلابی رہنما پیپلز پارٹی امیدوار این اے 78 طارق محمود مغل بی ہمراہ تھے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسان پہلے ہی زوال کا شکار ہے ملک کو خوشحال بنانے کے لیے کسان کا خوشحال ہونا ضروری ہے ، حکومت فوری طور پر شعبہ زراعت پر توجہ دے ، پاکستان ایک زرعی ملک ہے حکومت کو چاہیے کہ موجودہ بجٹ میں کسانوں کو تیل بیجوں کھادوں اور زرعی ادویات پر سبسڈی دے ، پیپلز پارٹی کسانوں کے ساتھ ہے ،ہم صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بجٹ میں حکومت سے کسانوں کو ریلیف دلوائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں