ڈکیتی اور راہزنی کی وار داتوں میں ملوث گینگ گرفتار

ڈکیتی اور راہزنی کی وار داتوں  میں ملوث گینگ گرفتار

ہیڈ بمبانوالہ،سیالکوٹ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ بمبانوالہ پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 4رکنی گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے کامال مسروقہ، موٹر سائیکلیں، رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔

ملزموں محمد سلیمان سکنہ شہیداں والا محلہ سمبڑیال، کاشف عرف کاشی سکنہ کھیالی دروازہ محلہ مبارک شاہ گوجرانوالہ حال مقیم ڈسکہ،فریاد علی محمد یوسف سکنہ جہانگیر،طیب ولد محمد یوسف سکنہ جہانگیر شامل ہیں۔ ملزموں سے 2 موٹرسائیکلیں، 80 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے 3 ناجائز پستول برآ مد کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں