پابندی کے باوجودشہری گرمی پر نہروں میں نہانے لگے

پابندی کے باوجودشہری گرمی پر نہروں میں نہانے لگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گرمی کی شدت میں اضافے پر شہریوں کی بڑی تعداد پابندی کے باوجود نہروں پر نہانے پہنچ گئی۔

 فیصل آباد میں سورج کی تپش بڑھنے پر گرمی سے بچائو کے لیے شہریوں نے چھوٹی بڑی نہروں کا رخ کرلیا۔ نہر رکھ برانچ کے مختلف پوائنٹس پر نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر نہانے کے لیے پہنچنے لگی تاہم ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی حفاظتی اقدامات کیے جاتے ہیں اور نہ ہیں موقع پر پولیس یا ریسکیو اہلکارموجود ہوتے ہیں جس کے باعث خصوصی طور پر بچوں کے نہر میں ڈوبنے جیسے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی نے برا حال کررکھا ہے ایسے میں ٹھنڈی نہر میں ڈبکیاں لگا کر گرمی کی شدت کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں