مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ، خواتین سمیت 17 گرفتار

مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کیخلاف  کارروائی ، خواتین سمیت 17 گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں اورشراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خواتین سمیت 17 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 7 کلو 130گرام ہیروئن ،5کلو 580گرام چرس اور 210شراب کی بوتلیں برآمد کر لی ہیں۔

 ایس ایچ اوتھا نہ نوشہرہ ورکاں ،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن،تھانہ گرجاکھ ،تھانہ احمد نگر ،تھانہ سوہدرہ ،تھانہ کینٹ ،تھانہ باغبانپورہ و دیگر پر مشتمل پولیس ٹیموں نے دوران گشت و ناکہ کارروائی کی ۔گرفتارملزموں میں روبینہ ،فرزانہ بی بی،انور عرف انوچکا،عمران ،ظفر ،یاسر ،زاہد وغیرہ شامل ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں