کڑیانوالہ:جائیداد کا تنازع ، چھوٹے بھا ئی کو قتل کر دیا
کڑیانوالہ(نامہ نگار )نواحی گاؤں دہمتھل میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
نواحی گاؤں دہمتھل کا رہائشی ملک ادریس ا عوان اپنے گھر کے قریب ٹانڈہ روڈ پر ایک د کان کے سامنے بیٹھا تھا کہ ملزم غلام غوث جو مبینہ طور پر موٹر سائیکل پر سوار تھا اس نے چھوٹے بھائی ملک ادریس ا عوان کو جو کرسی پر بیٹھا ہوا تھا اس کے سر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا قتل کی وجہ بھائیوں میں جائیداد کا تنازع بتائی جاتی ہے ۔ پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے مقتول ملک ادریس کے بیٹے ملک سمیع کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔