راہوالی:الائیڈ سکول شرقی کیمپس میں فری میڈیکل کیمپ

راہوالی:الائیڈ سکول شرقی کیمپس میں فری میڈیکل کیمپ

راہوالی (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)ایم پی اے محمد ناصر چیمہ کی الائیڈ سکول شرقی راہوالی کیمپس میں فری میڈیکل کیمپ میں خصوصی شرکت جس میں 250کے قریب ماؤں نے اپنے بچوں کا چیک اپ کروایا جبکہ ماہر ڈاکٹر عثمان غفورچائلڈ سپیشلسٹ ، لیڈی ڈاکٹرتحریم محمود سپیشلسٹ ،ڈاکٹر وقاص نے بچوں کا چیک اپ کیا۔

مریضوں کو فری ادویات دی گئیں ،اس موقع پر ایم پی اے محمد ناصر چیمہ نے کہا کہ خدمت خلق اور فلاحی کاموں میں حصہ لینے والے ہی معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کرتے ہیں ایسے کاموں سے ذہنی سکون بھی ملتا ہے ، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دی اور ملک بھر کی عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دس لاکھ روپے تک علاج کے لیے صحت کارڈ کا اجراء کیا جس سے آج بھی عوام مستفید ہورہی ہے لیکن بدقسمتی سے عوام دشمن حکمران جماعت صحت کارڈ کو بند کرنے پر لگی ہوئی ہے موجودہ الیکشن میں عوام نے ان کا کڑا احتساب کیا ،انشا اﷲ آئندہ بھی کڑا احتساب کریگی، انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت جس طرح اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے یہ انکی بھول ہے ، پی ٹی آئی کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں