ابتدائی رسولی کلیسیا آف پاکستان کے زیرِ اہتمام تقریب

ابتدائی رسولی کلیسیا آف  پاکستان کے زیرِ اہتمام تقریب

گوجرنوالہ (سٹی رپورٹر)ابتدائی رسولی کلیسیا آف پاکستان کے زیرِ اہتمام چیئرمین پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف کے زیرِ انتظام عید پینتکست کی مرکزی تقریب میں کلیسیا کے عہدہ داران، انچارج پاسٹرز مبشران ایلڈرز شاگردوں کی جماعت نے بھرپور شرکت کی ۔

 پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے پینتکست کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے خواب رویا پر مفصل روشنی ڈالی ،آخر میں ملکی سلامتی ترقی خوشحالی پاک فوج پنجاب سکیورٹی اداروں کے لیے خصوصی دعا کی گئی مہمانوں کو کھانا پیش کیا گیا برکات کلمات پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے ادا کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں