ڈسکہ میں ٹریفک جام رہنما معمول ،شہری خوار ہونے لگے

ڈسکہ میں ٹریفک جام رہنما معمول ،شہری خوار ہونے لگے

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار ) ڈسکہ شہر میں جدید وسائل اور درجنوں ملازمین ہونے کے باوجو د ٹریفک پولیس ٹریفک کا بہاؤ کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔

، معروف و مصروف شاہرا ہیں و چورا ہے ٹریفک پولیس کی کارکردگی کا منہ چڑا رہے ہیں جہاں گھنٹوں ٹریفک جام رہنما معمول بن گیا ہے جس سے شہریوں کو ذہنی اذیت کا سامان کرنا پڑتا ہے ، رہی سہی کسر چوکوں سے ٹریفک وارڈنز اور اہلکاروں کے غائب رہنے نے پوری کر دی ہے ، معروف شاہراہوں پربا اثر افراد اور د کاندار قابض ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے سڑکیں سکڑ کر رہ گئی ہیں، ٹریفک مسائل پر شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر کی ٹریفک کو لگام ڈالنا مشکل دکھائی دے رہا ہے جس کی وجہ ٹریفک حکام کی عدم دلچسپی اور مجرمانہ غفلت ہے ،ایک چوک پر ایک ٹریفک وارڈن کی ڈیوٹی بھی لگائی جائے تو کافی فرق پڑ سکتا ہے مگر اعلیٰ افسروں کی آمد و رفت والے چند چوکوں کے علاوہ کہیں ٹریفک اہلکار نظر نہیں آتا، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شہر بھر میں ٹریفک سگنلز نصب کئے جائیں وارڈنز اور اہلکاروں کو ڈیوٹیاں تفویض کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں