وزیر آ بپاشی کا دریائے چناب پر مختلف بیراجوں کا دورہ

وزیر آ بپاشی کا دریائے چناب پر مختلف بیراجوں کا دورہ

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ نے دریا ئے چناب پر مختلف بیراجوں کا دورہ کیا ،مون سون کی بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر پشتوں کا معا ئنہ کیا ،عملے کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔

وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ نے سیکرٹری آبپاشی ڈاکٹر واصف خورشید، چیف انجینئر فیصل آباد زون، لاہور زون ٹیم کے ہمراہ علی پورچٹھہ سے ملحقہ دریائے چناب پر واقع نیو ہیڈ خانکی بیراج اور ہیڈ مرالہ کا دورہ کیا۔ہیڈ خانکی کنٹرول روم میں مکمل بریفنگ دی گئی ۔ چیف انجینئر فیصل آباد زون نے آبپاشی کے نمایاں خدوخال اور بیراج آپریشن سے آگاہ کیا۔ بعدازاں وزیر آبپاشی نے دریا ئے چناب ہیڈ خانکی کے بیلہ پر سیلابی پشتوں کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر بھارت سے بھی پانی چھوڑے جانے کے قوی امکانات ہیں، اس ساری صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ مون سون سے پہلے محکمہ آبپاشی تمام تر تیاریاں مکمل کرلے ، کمزور پشتوں کو مضبوط بنانے کی ہدایت کر دی ۔تمام بیراجوں پر آبپاشی عملہ الرٹ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں